بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں دو عیدوں کی روایت برقرار

celebrated

پشاور: ملک میں دو عیدوں کی روایت برقرار ہے، خیبر پختونخواہ ( کے پی کے )  حکومت نے کل عید منانے کافیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ  کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ صوبے بھر سے چاند دیکھنے کی 130شہادتیں موصول ہوئیں،  جس کے بعد کل کے پی کے صوبے میں عید ہے۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مطلع صاف نہ ہونے کی بنیاد پر کہا تھا کہ چاند نظر نہ آنے کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں، جس کے بعد پاکستان میں سرکاری سطح پر عید 3مئی کو منائی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.