بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 3 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584ہو چکی ہے ، جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار772 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 80 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 3 ہزار 107 مریض شفایاب بھی ہوگئے ہیں۔

 

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 919مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 390 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعداب تک کُل 1 کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 450 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ64 لاکھ 56 ہزار 77 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 20 ہزار 955 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 612ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 80 ہزار 844 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 557 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 148 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 797 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 390 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 852 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 845 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 746 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک یہاں کُل 680 مریض وفات پا چکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.