بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی اور 12,066 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 31 ہزار 510 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 251,434، پنجاب میں 161,347، خیبرپختونخواہ 68,625، اسلام آباد میں 42,080، گلگت بلتستان میں 4,918، بلوچستان میں 18,877 اور آزاد کشمیر میں 9,238 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 82 لاکھ 56 ہزار 378 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 509  ٹیسٹ کے دوران 1,008 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 40 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,797 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 70 لاکھ66  ہزار 67 افراد متاثر، 23 لاکھ 36 ہزار 303 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 89 لاکھ 97 ہزار507  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.