اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 735 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اور مزید 784 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 153 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 946 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 9 لاکھ 1 ہزار 985 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیئے گئےاور اب تک کُل 1 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار 23 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 36 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 740 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 507 ہو چکی ہے اور اس وباء سے کُل اموات 5 ہزار 427 ہو گئیں ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 831 ہو چکی ہے اور یہاں کُل اموات 4 ہزار 311 ہوگئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 619 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 776 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 83 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 307 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 256 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وباء کے باعث اب تک یہاں کُل 582 مریض وفات پاچکے ہیں۔
کورونا وائرس کی جاری موجودہ تیسری لہر کے دوران پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے جبکہ ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر اب بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔
Comments are closed.