کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو رہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.