فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، ہفتے کی رات دیر گئے اور اتوار کی علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک کمسن سمیت چھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
ان میں سے پانچ اموات جنین شہر میں ہوئیں اور چھٹا نابلس شہر کے قریب واقع گاؤں یتما میں ہوا۔ وزارت نے بتایا کہ جنین میں شوٹنگ کے دوران چھ دیگر زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے دفتر نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کی جانچ کر رہا ہے۔
سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین پر کئی سمتوں سے دھاوا بولا، گولیاں برسائیں اور ارد گرد کے سرکاری اسپتالوں اور ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔
7 اکتوبر سے اب تک 52 بچوں سمیت کم از کم 229 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تین ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Comments are closed.