ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

مظلوموں، ضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر صبر، قناعت اور دوسروں کے لیے غور و فکر کے جذبے کے عملی اظہار کا موقع فراہم کرتی ہے۔ لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی عید کی خوشیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ بانٹیں جو مشکلات سے دوچار ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت عوام کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر سیلاب زدگان کو یاد رکھیں اور ان کی دل کھول کر مدد کریں۔

 شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ آزادی کی جدوجہد میں فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب  وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عید الفطر کے موقع پر اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔ “عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ وقت بھی ہے کہ ہم میں سے ان خوش نصیبوں کو یاد کیا جائے جو ابھی تک حالیہ سیلاب سے دوچار ہیں، اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو وحشیانہ جبر کا سامنا ہے۔ عید مبارک، “انہوں نے ٹویٹ کیا۔

You might also like

Comments are closed.