بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب دھماکاہوا ہےجس میں48افراد جاں بحق درجنوں ذخمی 50ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔ دھماکا عید میلادالنبی کے جلوس پرہواہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کے مطابق دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کے بعد مستونگ کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ا یمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق تمام ڈاکٹرز ، فارماسسٹ ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجنسی ڈیوٹی پر طلب کرلیے گئے ہیں۔
Comments are closed.