برسٹل: محققین نے سیارے مریخ کی ابتدا اور ساخت کے متعلق معلومات پر نئی روشنی ڈالتے ہوئے سرخ سیارے کے مائع سے بنے مرکز کے متعلق نئی معلومات فراہم کی ہیں۔
برسٹل یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں مریخ کے مرکز میں حرکت کرنے والی آواز کی لہروں کا پہلی بار مشاہدہ کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لہروں کی کثافت گزشتہ خیال سے قدرے کثیف ہے۔
اس صوتی توانائی، جسے زلزلے کی لہریں کہتے ہیں، کی پیمائش یہ بھی بتاتی ہے کہ سیارے کا مرکز جتنا سمجھا جاتا تھا اس سے چھوٹا ہے اور یہ فولاد اور متعدد دیگر عناصر کا مرکب ہے۔
مریخ کے طوفانوں کے سبب گردوغبار کے تیزی سے جمع ہونے اور ناسا انسائٹ مارس لینڈر کی طاقت کو کم کرنے کے باوجود، خلائی ایجنسی نے اپنے قیام کو بڑھایا، اس لیے جیو فزیکل ڈیٹا، بشمول مریخ کے زلزلے کے سگنلز، گزشتہ سال کے آخر تک جمع ہوتا رہا۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر جیسکا ارونگ، برسٹل یونیورسٹی میں ارتھ سائنسز کی سینئر لیکچرار کے مطابق مشن کے اضافی وقت کا یقینی طور پر فائدہ ہوا ہے۔ سائنس دانوں نے مریخ کے مرکز سے حرکت کرنے والی زلزلہ کی لہروں کا پہلی بار مشاہدہ کیا ہے۔
“ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے دو سگنلز، ایک زلزلے کے مقام سے بہت دور اور دوسرا سیارے کے دور دراز پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کی جگہ، کے سبب سائنس دان زلزلے کی لہروں کے ساتھ مریخ کے مرکز کی جانچ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی دوسرے سیارے کے مرکز میں گزرنے والی توانائی کے متعلق سنتے آئے ہیں اور اب ہم نے اسے سن لیا ہے۔
“مریخ کے مرکز کی لچکدار خصوصیات کی ان پہلی پیمائشوں نے اس کی ساخت کی تحقیق میں ہماری مدد کی ہے۔ لوہے کی صرف ایک گیند ہونے کے بجائے، اس میں سلفر کی ایک بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ ہائیڈروجن کی تھوڑی مقدار سمیت دیگر عناصر بھی شامل ہیں۔”
Comments are closed.