اسلام آباد:مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اورہوشرباٹیکسز کے خلاف29 اگست کو ملک گیر احتجاج جبکہ 2ستمبر ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ میں پوری قوم سے کہنا چاہتاہوں کہ29اگست کو پورے ملک کی سڑکوں ، چوکوں اورچوراہوں پر نکلیں۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر نے کہاکہ 29اگست کو اسلام آباد میں جی نائن مرکز میں دن تین بجے ایک بڑا مظاہرہ ہو گا اور یہ مسئلہ حل نہ ہواتوپھر شٹر ڈاﺅن اورپہیہ جام بھی ہوگا، ہم اپنے حقوق اوراپنے مفادات پرکوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیارنہیں ہیں۔
محمد کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ حکمران بے شک ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کریں تاہم وہ بجلی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کردیں، ٹیکسزکو منصفانہ کردیں ہمیں کوئی احتجاجوں اور ہڑتالوںکاشوق نہیں لیکن اگر یہ نہیں کریں گے توہم میدان کے اندر ہیں اورہم حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ ایک عام آدمی اورایک تاجر کی بات کو سنے،ملکی مسائل کا حل ایکسپورٹس بڑھانا اورامپورٹس کم کرنا ہے، حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے ہم لائحہ عمل دیں گے کہ کس طرح ایکسپورٹس بڑھائی جاسکتی ہیں۔
Comments are closed.