رباط: مراکش میںشدید زلزلے سے 632 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 632 سے زیادہ ہے جب کہ 250 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ ہو کر لو گ گھر وں سے باہر نکل آئے ۔ا
مریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Comments are closed.