روالپنڈی: راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ’غیرملکی سازش سے متعلق مبینہ مراسلے‘ پر کہا ہے کہ مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر اعتراض نہیں ہے اور حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ گزشتہ روزمیں نےکسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا،میں نےترجمان پاک فوج کی حیثیت سےبیان دیا،میں سروسزچیفس کاترجمان ہوں،کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاگیاتھاکہ سازش کےکوئی ثبوت نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے کہا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس میں کوئی سیاسی بات نہیں۔
Comments are closed.