بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کردی، سندھ میں 14 سے 18 جولائی تک مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط ہوا کا کم دباؤ جمعرات کو سندھ میں پہنچنے کا امکان ہے، مون سون کا نیا سسٹم 18 جولائی تک برقرار رہے گا۔ایڈوائزری کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ حکام سے الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کی درخواست ہے۔

You might also like

Comments are closed.