اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا۔ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ ڈیڑھ ماہ کےلئے کیا گیاہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق شرح سود اضافے کے بعد 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے ، شرح سودمیں اضافہ کرنے کا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہےجبکہ فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔
Comments are closed.