بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مائیکروسافٹ کا امریکی فوج سے آگمینٹڈ ریئلیٹی سیٹ کی فروخت کا معاہدہ

 واشنگٹن۔: ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے امریکی فوج کو 21ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید آگمینٹڈ ریئلیٹی سیٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

ہولولینس سے مزین یہ ہیڈ سیٹ استعمال کنندہ کو اس کے اپنے حقیقی ماحول میں پھیلے ہولوگرام کو دیکھنے کا اہل بناتا ہے۔

اس معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ امریکا میں تیار ہونے والے ایک لاکھ بیس ہزار ہیڈ سیٹ کو اگلے دس سالوں میں پینٹاگون کو فراہم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق ان ہیڈ سیٹ کی بدولت فوجیوں کو زیادہ محفوظ اورکارکردگی کوزیادہ موثر کیا جاسکے گا۔

آگمینٹڈ ریئلیٹی کیا  ہے ؟

آگمینٹڈ ریئلیٹی ورچوئل ریئلٹی سے مختلف ہے، ورچوئل رئیلٹی کے برعکس یہ مکمل طور پر نئے ماحول میں تبدیل کرنے کے بجائے استعمال کنندہ کی پہلے سے موجود حد نظر میں گرافکس شامل کر دیتی ہے، جس کے نتیجے میں استعمال کنندہ ’ہیڈ اپ ڈسپلے‘یا ’ ہولوگراف‘دیکھ سکتا ہے جس سے پہلے سے نظر آنے والی معلومات میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ اپنی پراڈکٹ ہولولینس کو تجارتی بنیادوں پر ساڑھے ہزار ڈالر فی ہیڈ سیٹ کے حساب سےفروخت کر رہی ہے اور آرکٹیکچر فرمز، اسپتال، جامعات، کار سازادارے اور ناسا پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2018 میں امریکی فوج کے ساتھ ہولولینس کے فوجی گریڈ ورژن’انٹی گریٹڈ ویژیول آگمنٹیشن سسٹم ‘ پر کام کیا تھا۔ اس معاہدے پر مائیکروسافٹ کے ملازمین نے کمپنی کے خلاف معاہدے کی منسوخی اورمائیکروسافٹ کوہتھیاروں کی ٹیکنالوجی ڈیولپ کرنے سے روکنے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی۔

You might also like

Comments are closed.