بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس،پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتیں منظور

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

بابراعوان سمیت پی ٹی آئی وکلاء نے موقف اپنایاکہ مقدمہ سیاسی طورپربنایا گیا، پی ٹی آئی رہنما اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے آئے احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،مراد سعید،، شہریار آفریدی، قاسم سوری ،فیصل جاوید،راجہ خرم نواز اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواست ضمانتیں منظور کیں۔

فاضل جج کامران بشارت مفتی نے ملزمان کو ہدایت کی کہ تھانہ آئی نائن، گولڑہ اور ترنول میں درج مقدمات میں ملزمان شامل تفتیش ہوں جبکہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 425 میں بھی فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ تھانہ ترنول، گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمہ میں کوئی بھی شامل تفتیش نہیں ہوا، ہدایت کی کہ میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہو آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔

درخواستگزاروں کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ تھانہ آئی نائن میں درج ایک مقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعہ ہے۔

You might also like

Comments are closed.