بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 7 اراکین کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد: ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 اراکین  قومی اسمبلی کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

گزشتی روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی  اور ایک دوسرے کو دست و گریبان کرنے والے 7 اراکین کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

پابندی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قصر کے زیر صدارت تحقیقاتی اجلاس میں لگائی گئی، اجلاس میں ویڈیوز کا جائزہ لیا گیا جن اراکین ایک دوسرے پر بجٹ کاپیاں پھینکتے دکھائی دیے۔

علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید، شیخ اصغر، فہیم خان، عبدالمجید خان، علی نواز اعوان اور سید آغا رفیح اللہ پر تا حکم ثانی ایوان میں داخلے پر پابندی رہے گی۔

 

You might also like

Comments are closed.