اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021-22 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے، فنانس بل وزیر خزانہ شوکت ترین نے منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان، شریک چئیرمین پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن اراکین موجود ہیں تاہم قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی جس کے بعد فنانس بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی جس کو شق وار کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے، تحریک کے حق میں 172 جب کہ مخالفت میں 138ووٹ آئے جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی۔
بجٹ منظوری کے موقع پرمسلم لیگ ن کے 84 میں سے صرف 14 ارکان حاضراور 70 غیر حاضر رہے۔ پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 54 اراکین ایوان میں موجود تھے جبکہ 2 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث غیر حاضر رہے۔
Comments are closed.