خانیوال: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔
ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے۔ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے، جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹیو کا یہ دائرہ پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔سیکورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سیکورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکورٹی نا گزیر ہے۔
آرمی چیف نے تقریب کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھتے ہوئے ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ :
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
Comments are closed.