بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصلہ کن معرکہ: پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

لاہور: پاکستان نے تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 165 رنز  کا ہدف گرین شرٹس نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور حیدر علی نے کیا، دونوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کیلئے 51 رنز جوڑے، پہلی وکٹ حیدر علی کی گری جو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 73 رنز پر گری اور محمد رضوان 42 رنز پر شمسی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، ان کے بعد حسین طلعت آئے اور 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان بابر اعظم 44 رنز بنا کر پریٹوریئس کے ہاتھو آؤٹ ہوئے۔ آصف علی 7 اور فہیم اشرف 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز اور حسن علی نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو سود مند ثابت ہوا، شرعوات سے ہی پروٹیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور آدھی ٹیم 46 رنز پر پویلین پہنچ چکی تھی، تاہم ڈیوڈ ملر نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

ڈیوڈ ملر نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 85 رنز بنائے ، انہوں نے 7 چھکے اور 5 چوکے لگائے، جس کی بدولت جنوبی افریقا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 3 جبکہ محمد نواز اور حسن علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

You might also like

Comments are closed.