بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

فوجی عدالتوں میں سویلین کے خلاف مقدمات  پر لاجر بینچ کی سماعت جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل چھ رکنی لارجر بینچ ملک میں شہریوں کو ٹرائل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

کل کی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال نے اے جی پی سے کہا تھا کہ وہ انہیں “یقین دلائیں” کہ جب تک یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، ایسا کوئی مقدمہ نہیں چلے گا۔

اٹارنی جنرل فار پاکستان (اے جی پی) منصور عثمان اعوان نے تصدیق کی کہ فوجی عدالتیں اس وقت کسی سویلین کے خلاف مقدمہ نہیں چلا رہی ہیں۔

اے جی پی کے یہ ریمارکس فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں کی چوتھی سماعت کے دوران آئے۔

تاہم  شام کے بعد  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ٹرائل کے لیے حوالے کیے گئے 102 افراد کے خلاف کارروائی پہلے ہی جاری ہے۔

حکومت نے اعلان کیا کہ 9 مئی کو پھوٹنے والے تشدد میں ملوث افراد جس میں کئی سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو توڑ پھوڑ کی گئی تھی  کے خلاف فوج کے قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، قانونی ماہر اعتزاز احسن اور پائلر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی سمیت سول سوسائٹی کے پانچ ارکان کی جانب سے الگ الگ دائر درخواستوں میں عدالت عظمیٰ سے فوجی ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

گزشتہ سماعتوں کے دوران سابق چیف جسٹس کے وکیل خواجہ احمد حسین، درخواست گزار اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ اور سول سوسائٹی کے وکلاء فیصل صدیقی اور سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کئے۔

You might also like

Comments are closed.