سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو قانون کے مطابق پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، فوجی تنصیبات پرحملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔
9مئی کا حملہ پاکستان کی سالمیت اور وجود پر تھا، ہم کسی کے بھی بنیادی حقوق نہیں چھین رہے، قانون کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا، میں کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کرتا لیکن 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی نیت اور ان کے اس مٹی سے رشتے پر سوالیہ نشان نظر آتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اداروں کو ٹارگٹ کر رہی ہے، عمران خان دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں، پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا تابناک حصہ ہیں، پاکستانی قوم پاک افواج سے محبت کرتی ہے، یہ وقت ہے کہ ساری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کا اظہار تشکر کرے اور اس رشتے کو مضبوط بنائے۔
سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے صرف اقتدار کیلئے اساس پر حملہ کیا، ایئربیس پر حملہ دشمن کرتا ہے کوئی محب وطن قومی اثاثوں پر حملہ نہیں کرسکتا، سیاستدانوں کے پاس اقتدار آتا جاتا رہتا ہے لیکن ہم نے کبھی افواج پاکستان کے ساتھ اپنے رشتے پر سوالیہ نشان نہیں بنایا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق بنیادی حقوق کی حفاظت کی جا رہی ہے، حملے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، قانون کااستعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو قانون کے مطابق پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
قبل ازیں سیالکوٹ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، ریلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خصوصی شرکت کی، ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، وزیر دفاع نے چونڈہ میں یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا۔ سیالکوٹ میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی ریلی سے خطاب میں پاکستانی عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں مگر پی ٹی آئی اور اس کے رہنما ادارے کوٹارگٹ کررہے ہیں۔
عمران خان دوسرے ممالک کوبھی شامل کررہے ہیں، رینجرز، پولیس، افواج پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ہیں مگر منصوبے کے تحت ایک تاثرپھیلانے کی کوشش کی گئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ قوتیں تفرقہ پھیلا کر اقتدار کو دوبارہ قبضے میں لاناچاہتے ہیں، عوام ان قوتوں سے آگاہ ہیں جوتفرقہ پھیلارہی ہیں۔ اس وقت سب سیزیادہ ضرورت یکجہتی،قومی اتحاد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے جوان آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں، جب شہداکی تصاویر پر حملہ کیا گیا توان کے خاندانوں پر کیا بیت رہی ہوگی، ایئربیس پر دشمن حملہ کرتے ہیں وہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے۔ کور کمانڈرہاس، میانوالی ایئربیس، بھارت نے جو حملہ کیا دونوں میں کوئی فرق نہیں۔
Comments are closed.