ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

فنانس بل2023 پرعملدرآمد شروع: حکومت نے اضافی سپرٹیکس نافذکردیا

Implementation

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہونے کے بعد فنانس بل2023پربھی عملدرآمدشروع کر دیا ہے ،اور پٹرولیم لیوی 50 سے بڑھا کر 55 روپے کرنے کے بعد آمدن پراضافی سپرٹیکس نافذ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سپرٹیکس کیلئےانکم سلیب30 کروڑسےبڑھا کر50 کروڑکردی گئی، اور اب سالانہ 50 کروڑ روپےسے زائد آمدن پر10 فیصد سپرٹیکس لگےگا۔

فنانس بل کے تحت بینکنگ کمپنیوں کی30 کروڑسےزائدآمدن پربھی10فیصد سپرٹیکس عائدکیا گیا ہے ،اور بڑے شعبوں میں 30 کروڑسے زیادہ کمانے پربھی10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بڑےشعبوں میںپیٹرولیم،گیس،ادویہ سازی،شوگر، ٹیکسٹائل پربھی، فرٹیلائزر، لوہا،اسٹیل،ایل این جی ٹرمینل،آئل مارکیٹنگ،آئل ریفائنر، ایئرلائنز، آٹوموبائلز، بیوریجز،سیمنٹ، کیمیکلز، سگریٹ، تمباکوسیکٹر بھی شامل ہیں ، اوران کو بھی10 فیصدسپر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ40 کروڑ سے50 کروڑ کمانےوالی کمپنیوں سے8 فیصد سپر ٹیکس لیا جائیگا،35 کروڑ سے 40 کروڑ آمدن پر سپرٹیکس کی شرح 4 سے بڑھ کر6 فیصد ہوگئی۔

اس طرح سالانہ 30 کروڑ سے 35 کروڑ روپے آمدن پر 4 فیصد، 25 کروڑ سے 30 کروڑ آمدن پر 3 فیصد ، 20 کروڑ سے 25 کروڑ روپے آمدن پر 2 فیصد،15 کروڑ سے 20 کروڑ روپے آمدن پر 1 فیصداورسالانہ 15 کروڑ روپے تک آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح صفر سطح پر برقراررکھی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.