اسلام آباد:حکومتی اتحادیپاکستان ڈیموکرٹیک ( پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں فل کورٹ بینچ کے لیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلا ل چودہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا احترام مقدم ہے، فواد چودھری کا ٹوئٹ توہین عدالت سے بڑھ کر ہے ۔
طلال چوہدری نے کہا کہ انصاف کے مطالبے پر تحریک انصاف کو تکلیف ہو رہی ہے، پی ڈی ایم حکو مت میں لاڈلی تھی اور اپوزیشن میں بھی، عمران خان اداروں کے خلاف مسلسل مذموم مہم چلا رہے ہیں، تحریک انصاف مخصوص فیصلہ لینا چاہتی ہے جو اُن کے حق میں جائے۔
Comments are closed.