بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فل کورٹ بنانے کی حکومتی درخواست مسترد کردی گئی

full court

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق محفوظ سنادیا,جس میں حکومت کی جانب فل کورٹ تشکیل کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس کی سماعت موجودہ بنچ ہی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی آج دوبارہ سماعت کی ، جہاں سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر کے رولنگ کیخلاف فل کورٹ بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے سماعت مکمل ہوگئی ، اب مشاورت کی جائے گی کہ کیس فل کورٹ سنے گی یا موجودہ بنچ ہی اس کیس کی سماعت جاری رکھے، اس حوالے سے فیصلہ سنادیا گیا جس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیس کی سماعت موجودہ بنچ ہی کرے گا۔

You might also like

Comments are closed.