بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فلسطین میں 15 سال بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان

فلسطین میں حماس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی صدر نے انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے 22 مئی کو قانون سازی کے انتخابات اور 31 جولائی کو ہونے والے صدارتی ووٹ کا اعلان کیا۔

فلسطین میں دو بڑیا پارٹیوں حماس اور فتح نے انتخابات کرانے  میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، دو اہم فلسطینی دھڑوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری دشمنی کو نئے ووٹ کی طرف پیش رفت کو روکنے میں ایک اہم عنصر کے طور پر دیکھا گیا۔

فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات رواں برس بالترتیب 22 مئی اور 31 جولائی کو طے پائے ہیں، جن کے تحت یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ووٹنگ ہوگی۔

خیا ل رہے کہ مصر 14سال سے صدر محمود عباس کے قوم پرست گروپ فتح اور اس کے حریف جماعت حماس کے مابین صلح کرانے کی کوشش کرتارہا  ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں طے پائے معاہدے کے تحت تمام سیاسی قیدیوں کی لازمی رہائی کا فیصلہ شامل ہے۔

You might also like

Comments are closed.