اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

فراڈ مردم شماری کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ جاری

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے تحت ڈیجیٹل مردم شماری میں اہل کراچی کے ساتھ دھوکا، خانہ شماری میں ہزاروں بلاکس اور آدھی آبادی کو غائب کرنے‘ سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے خلاف فراڈ مردم شماری نامنظور مارچ شاہراہ فیصل پر احتجاج مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مارچ کے شرکاء شہر بھر کے اضلاع سے قافلوں،جلوسوں اور ریلیوں کی صورت میں وقت سے قبل ہی پہنچنا شروع ہوگئے،  مارچ کے شرکاء شاہراہ فیصل لال کوٹھی شاہین ٹاور پر جمع ہوچکے ہیں، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان بزرگ سمیت خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہیں۔

شاہراہ فیصل پر مارچ میں شرکت ہونے والی خواتین کے لیے الگ ٹریک مخصوص کیا گیا ہے، شاہراہ فیصل لال کوٹھی پرباجماعت نماز عصر اداکی گئی، نماز عصر کی ادائیگی کے بعد لال کوٹھی سے ریلی کی شکل میں نرسری بس اسٹاپ پر پہنچیں۔، ریلی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی آج شام 6:15 بجے شرکاء سے خصوصی خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.