بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“فرانسیسی سفیر کو بےدخل کرنے کا مطلب یورپ کو اپنے خلاف کرنا ہے”

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ  نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کوبتایا تھافرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے کچھ نہیں ہوگا، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب پورے یورپ کو اپنے خلاف کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ  یورپی یونین نے پابندی لگائی تو پاکستان کی برآمدات آدھی رہ جائیں گی، کم ازکم 10ممالک کو اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رواں سال حج اجازت ملی تو 50 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے، فی الحال سعودی عرب نے حج انتظامات کا گرین سگنل نہیں دیا،اگر اجازت دی تو ویکسی نیشن اور عمر کی حد پہلی شرط ہوگی، اس کیلئے ہم تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹی ایل پی اگر کالعدم ہوگئی تو مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

You might also like

Comments are closed.