بیت المقدس : صہیونی فوجیوں کی جارحانہ بمباری میں الشفا اسپتال میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبر بناکر تدفین کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الشفا اسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جارحانہ بمباری کے نتیجے میں اسپتال میں موجود 217فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن کو مجبوری کی حالت میں اجتماعی قبر بناکر اسپتال کے احاطے میں دفنا یا گیا۔
انہوں نے کہاکہ تدفین کرنے والے شہیدوں میں 17 شیر خوار بچے جو آئی سی یو میں زیر علاج تھے جبکہ 37 وہ مریض بھی شامل ہیں جو ایندھن نہ ملنے کے سبب دم توڑ گئے تھے، اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہیدوں کی تدفین کرنا بڑا مشکل کام تھا ۔
خیال رہے کہ عالمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی بمباری کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو عالمی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے، فلسطینی ادارہ صحت کے مطابق الحلو اسپتال میں بھی ایندھن اور پانی ختم ہوچکا ہے، اسپتال میں پہلی بار جھلسے ہوئے مریض آرہے ہیں، اگر فوری طور پر جنگ بندی نہ کی گئی تو مزید اموات کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.