غزہ :غزہ میں اسرائیل کی بمباری 17ویں دن بھی جاری رہی،اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,087ہو گئی، جن میں 2,055 سے زیادہ بچے اور 1,023 خواتین شامل ہیں – 14,000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غزہ پر اسرائیل شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، رہائشی محلوں اور اسپتالوں پر بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 400 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب آپریشن الاقصیٰ طوفان میں اب تک 1400 سے زائد اسرائیلی جہنم رسید ہو چکے ہیں جن میں 308 فوجی بھی شامل ہیں جبکہ حماس کے ہاتھوں 200 سے زائد افراد قیدی ہیں۔
علاوہ ازیں مغربی کنارے میں 7 اکتوبر کو آپریشن الاقصیٰ کے سیلاب کے بعد جنین، نابلس اور ہیبرون میں قابض فوج کی گولیوں سے 6 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہداء کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔
Comments are closed.