جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 فوجی ہلاک: اسرائیلی فوج

تل ابیب: اسرائیل فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

قبل ازیں آئی ڈی ایف نے جنوبی غزہ میں حماس کے اس حملے کی 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، تاہم اب یہ تعداد برٹھ کر 24 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف نے جنوبی غزہ لڑائی میں ہلاک ہونے والے 10 اسرائیلی فوجی کے نام بتائے ہیں۔جن میں متان لازار، ایلکانہ یہودا سیفیز، حدد کپیلوک، یوو لیوی، یوول لوپیز، نکولس برجر، آرمری کور، رافیل الیاس موشیوف، سائڈرک گیرین، بارک ہیم بن ولید شامل ہیں۔ ان سب کی عمر جالیس سال کے اندد ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوجی ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ ’زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ سے چلنے والے دستی بم (آر پی جی) نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔‘

You might also like

Comments are closed.