مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ میں 33 دن سے جاری بدترین دہشت گردی کے بعد 3 روزہ جنگ بندی کا امکان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 6 امریکی شہریوں سمیت 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 3 دن کے لیے جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روزہ جنگ بندی کا مقصد غزہ میں امداد کا پہنچانا ہے۔
خبر رساں اداروں کے قطر کی جانب سے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس دوران مختصر جنگ بندی کے لیے تقریباً 10 سے 15 یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں، جن میں 6 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 33 دن سے جاری اسرائیل کے مسلسل حملوں اور بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جس میں بہت بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جب کہ بے گھر ہونے والے افراد لاکھوں میں ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 214 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔
Comments are closed.