جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت، غذائی بحران سنگین

غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث غذائی بحران سنگین ہونے لگا، جبکہ امدادی سامان اور ایندھن کی غزہ تک رسائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد نہ جانے دی تو اسرائیل جانے والے کوئی بھی جہاز ہمارا نشانہ ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ غزہ میں 36 فیصد گھرانے شدید بھوک کا شکار ہیں۔

یمن کے حوثی گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگرغزہ میں مطلوبہ امداد نہ پہنچی تو  بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد نہ جانے دی گئی تو وہ صیہونی ریاست کی طرف جانے والے  ہر جہاز کو روکیں گے۔ 

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ملکیت والے بحری جہازوں کو روکا گیا ہے تاہم نئی وارننگ میں اسرائیل جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ جہاز کس ملک یا قوم کا ہے، اسرائیل جانے والا ہر جہاز ہمارا ہدف ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.