اسلام آباد: حکومت نے عید الاضحیٰ پر صارفین کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ بجلی ایک روپے55پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔ اضافے سے بجلی صارفین پر 39ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ وصولی تین ماہ کے لیے کی جائے گی۔ اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا ۔ یہ اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.