بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

عیدالاضحی پر قیدیوں کی سزا میں 120روز کی معافی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحی پر قیدیوں کی سزا میں 120روز کی معافی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس معافی کا اطلاق اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

 ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر بھی معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

You might also like

Comments are closed.