اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی۔
عمران خان کے وکیل نے اپنے مکل کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
Comments are closed.