اسلام آباد: ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر حتمی دلائل کیلئے سماعت 5مئی کیلئے مقرر کرلی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے حتمی دلائل کے لئے 5مئی کی تاریخ مقرر کردی،خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہونے پر واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.