لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ایک تالہ کھلوانے کے لیے 5قیراط کا ہیرا لیاگیا،فرخ خان عمران خان کی فرنٹ پرسن بنی ہوئی تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہاکہ سپرپاور ملک کو دھمکیاں دینے والا آج کل راہداری ضمانت پر گھوم رہاہے، پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے، سابق دور میں ہر شعبے میں تباہی پھیلائی گئی۔
ن لیگ کی نائب صدر نے کہاکہ یہ لوگ صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے حکومت سے نکالے گئے، نااہل شخص نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاو گھیراو کیا۔
Comments are closed.