hookup Longmeadow app for plane hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی تبدیلی اورسونامی بدنامی کا باعث بن گئی، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے  عمران خان کی تبدیلی، مہنگائی کی سونامی اور بدنامی کے باعث بن گئی جماعت اسلامی بہت جلد اسلام آباد کی جانب تاریخ ساز مارچ کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنے جھنڈے اور ترازو کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گی اور کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کریگی عمران خان کے غرور اور تکبرنے ملک کی حالات مزید بگاڑ دئے ملک کی معیشت تباہ کی گئی اور موجودہ حکومت نے ملک کی تاریخ کی ریکارڈ قرضے لیکرقوم کو قرضوں کے تلے دبا دیا اور ملک میں کرپشن پہلے سے بڑھ گئی ہےـ

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اقامت دین کے لئے کام کررہی ہے جبکہ پا رلیمنٹ میںظلم کے خلاف اور حق کی آواز اٹھانے کے لئے انتخابات میں حصہ لیں رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دین اور سیاست الگ نہیںانھوں نے کہاکہ مغرب کی اشترا کیت اور سرمایہ دارانہ نظام ناکام ہوچکا ہے جس کا متبادل اسلام کا عادلانہ نظام ہے اور انشاءاللہ دین اسلام ہی غا لب آئیگا انھوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کو زلت رسوائی اور بدترین شکست  کا سامنا کرنا پڑا، دنیا کو افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے کیو نکہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہوا ہے، اگر افغانستان میں امن ہوگاتو پاکستان میں بھی امن ہوگا ۔جما عت اسلامی کل بھی افغانیوں کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیرکو فروخت کیا ہے جما عت اسلامی کشمیریوں کو تنہا  نہیںچھوڑے گی۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سود کے ساتھ  قرضوں کے حصول کے لئے کشکول لیکر ملک کا بچہ بچہ مقروض بنا یا اور ملک کی عزت کو نیلام کردیا، جماعت اسلامی سودی نظام کے خلاف بھر پور تحریک چلا ئیگی انھوںنے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو عوام نے بار بار آزمایا ہے جبکہ پی ٹی آئی بھی ناکا م ہوگئی اس لئے 2023کے انتخابات میں جماعت اسلامی صاف ستھری سیاست کے ساتھ عوام کے پاس جائیگی اور جماعت اسلامی نے پچاس لاکھ ووٹر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے

انھوں نے کہا کہ جب نیت ٹھیک نہ ہو توالیکٹر انک مشین کا کوئی فائدہ نہیں اس حوالے سے حکومت کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتمادمیں لینے کی ضرورت ہے۔

You might also like

Comments are closed.