daty hookup cancer man and hookups dailydot hookup app hookup Wyoming my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی این اے 246 میں کاغذات نامزدگی  کی منظوری چیلنج

responsibility

کراچی: حلقہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار طیب ہاشمی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کرکے کاغذات نامزدگی منظورکیے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ  عمران خان نے گوشواروں میں زرعی زمین اور بینک اسٹیٹمنٹ چھپائے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے بینفشری ہیں، لیکن کاغذات میں کوئی ذکر نہیں۔ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی عمران خان کے خلاف سنایا تھا جب کہ  عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این اے 108 فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے بھی انہی حقائق کے باعث کاغذات مسترد کیے۔ لہٰذا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 246 لیاری سے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

You might also like

Comments are closed.