جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

عمران خان کیخلاف تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج

 اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں بغاوت پر اکسانے، عزت نفس مجروح کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ 

عمران خان کیخلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اعلی ادارے کے افسر پر الزامات لگائے، حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنے مذموم ارادوں کے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتا ہے ، ملزم نے اپنی تقاریر سے فوج کے مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا، ملزم عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

You might also like

Comments are closed.