اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہمایوں دلاور کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جب کہ انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.