لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی قیادت آئندہ کےلائحہ عمل کے لیے زمان پارک میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔
عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کے سینئر لیڈر شپ کے اجلاس منعقدکیا گیا، اجلاس میں صوبہ پنجاب، کے پی کے اور سندھ کے رہنماشریک ہوئے جبکہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان، شفقت محمود، تیمور جھگڑا، علی امین گنڈا پور، علی ظفر ایڈووکیٹ، بابر اعوان، جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، فردوس شمیم نقوی، عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، عاطف خان، عمر ایوب، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، قاسم سوری اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
بابر اعوان اور علی ظفر کی طرف سے اجلاس کے شرکا کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی گئی، اسمبلی سے مستعفی ہونے کے لئے آئینی مرحلہ سے آگاہ کیا گیا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments are closed.