منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

عمرانی ٹولے کے تمام ڈرامے باز انجام کو پہنچنے والے ہیں،رانا ثنااللہ

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی،پرویز الہی زبردستی پنجاب پر مسلط ہیں، ان کو معلوم ہے کہ ان کے نمبر پورے نہیں، انہیں ہر صورت اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، عمرانی ٹولے کے تمام ڈرامے باز انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سب سے پہلے پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنیوا میں سیلاب سے مشکلات و نقصان ہوا اس کانفرنس میں پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا نے پاکستان کی مدد کی ہے جو اعتماد کا اظہارکیا ہے، ان لوگوں کے خلاف جو ملک میں تین ماہ سے ڈیفالٹ مہم ہے ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آٹھ کے بجائے گیارہ ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے وہ قرضہ نہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ معیشت کو عمرانی ٹولہ نے تباہ کیا اس سے ڈالر سستا مہنگائی دور ہوگی، عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ تین ماہ میں انجام کو پہنچے گا، ہم الیکشن جیت کر جس کا سفر جنیوا سے شروع ہوا پاکستان کو اس سطح پر لے جائیں گے جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا، معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی شکر ہے قوم کو مبارک کل پیسہ مل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اقلیتی حکومت جو پرویز الہی اس وقت مسلط ہیں حال یہ ہے میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے مجھے دیکھ کر غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، ایسے ہتھکنڈوں پر آئے جب نمبر پورے نہیں ہیں، زمان پارک میں ملاقات میں تین ہزار ارب روپے کا وزیر اعلی پنجاب، اعجاز نیازی پر بھی الزام لگایا گیا ہے، دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا جس کی مثال نہیں ملتی، ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ ساری تحقیقات کاغذات میں موجود ہیں مونس الہی واپس آئیں آکر جواب دیں، -خود ہی چور کل آپس میں دست و گریباں ہوئے تین ہزار ارب روپے لوٹ لیا ہے، ان کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے، ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانیسے روکا جا سکتا، سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نمبر پورے ہونے کی کبھی بات نہیں کی 179 ہے کوشش ہے189 ہوجائے، انکے پاس 186 نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلی کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلی منتخب ہو سکتا ہے، آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں، دائو لگاکر ہیرا پھیری کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیری نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔

مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کیلئے مصروف ہیں اس لئے کہا مریم نواز کو ذمہ داری دی جائے، مریم نواز پارٹی میں لیڈر شپ کا درجہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے اور چئیرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ تھیلا گاڑی میں رکھوا دیں، عمران خان نے اے این ایف کو مینج کیا جس کے بعد میری گرفتاری کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے، اگر الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا، اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا۔ راناثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے، الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔

You might also like

Comments are closed.