جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

عالمی مالیاتی فنڈ چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے، آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے اور پھر ہم مذاکرات کریں،ہمارے خلاف جیوپولیٹکس ہو رہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان خود مختار ملک ہے، آئی ایم ایف کی ہر بات نہیں مان سکتے، آئی ایم ایف کے کہنے پر نوجوانوں کو آئی ٹی میں رعایت دینے پر پابندی عائد نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک پاکستان کا بینک ہے کسی عالمی ادارے کا نہیں، اولین ترجیح ہے جو ادائیگیاں کرنی ہیں وہ بروقت کی جائیں، بانڈز سمیت کوئی ادائیگی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی۔

اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ   اس سال آئی ٹی برآمدات 2.5 ارب ڈالر رہیں گی، آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4.5 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں جب کہ آئندہ 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 15 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.