اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہونے والوں کی امداد کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی امور ڈویژن میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ورلڈ بینک، ایشائی ترقیاتی بینک، عالمی مالیاتی، بین الاقوامی ڈویلپمنٹ، ڈونرز سمیت چین، امریکا اور یورپی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر خصوساً سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہی کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے فی خاندان امداد کے لیے بین الاقوامی اداروں کی طرف سے اسی ہفتے امداد کی منتقلی یقینی بنائی جا رہی ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں کا خیرمقدم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں و تنظیموں نے مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی ہے۔
پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجےبنحسین نے وزیراعظم کو ورلڈ بینک کی طرف سے 350 ملین ڈالر کی فوری امداد کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک یہ امداد رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان کو فراہم کر دے گا۔ اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی نقصانات کے تخمینے کے بعد جامع منصوبہ بندی سے پاکستان کے ساتھ ورلڈ بینک کہ طرف سے تعاون کیا جائے گا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے 110 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 20 ملین ڈالر اور یوکے ایڈ نے 1.5 ملین پاؤنڈ کی کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں یوکے ایڈ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وسط اور طویل مدتی منصوبوں کے لیے 38 ملین پانڈ کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.