منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

طوفان بائپر جوائے: محکمہ صحت سندھ نے الرٹ جاری کردیا

issued an alert

کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرات کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے الرٹ جاری کردیاہے ۔جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے طوفان میں 60 سے 100کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چلیں گی، مختلف علاقوں میں موسلادھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ نکاسی آب کی ابتر صورتحال سے شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی سے روڈ بلاک ہونے کے بھی خدشات موجود ہیں، گاڑیوں اور موٹر سائیکل والے افراد خاص احتیاط سے سفر کریں، بارش کے دوران بجلی کے پول اور تاروں سے دور رہنا لازمی ہے جبکہ طوفان کے دوران شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

You might also like

Comments are closed.