کابل: افغان طالبان نے دارالحکومت کابل پر طاقت کے زور پر قبضہ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل ایک بڑا اور گنجاب آباد شہر ہے، جنگ کے ذریعے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، کابل میں پُرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ کسی سے سیاسی انتقام لینے کا ارادہ نہیں، جگن بندی کا اعلان نہیں کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں چاہتے، کابل شہر کا فیصلہ مذاکرات اور افہام و تفہیم سے ہوگا، طالبان تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ دیں گے، سرکاری اداروں میں کام کرنے والوں کے لیے عام معافی ہے۔
دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے کابل کے اطراف طالبان کے گھیراؤ کی تصدیق کردی ہے۔ طالبان نے افغانستان کے تمام بارڈرز پر کنٹرول کرلیا ہے۔ کابل میں تمام اہم و سرکاری عمارتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.