بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر 

Violation of code

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اورسیکورٹی پر پنجاب سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب را سردار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنا۔ پولنگ مٹیریل، انتخابی عملہ کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ آپ کا رول اہم ہے۔ آپ ریاست کے ملازم ہیں۔ بغیر سیاسی دبا کے کام کریں۔ ہم بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں اگر آپ کا کوئی افسر / اہلکار سیاسی دبا میں آئے یا کسی پارٹی کا ساتھ دے فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔

چیف الیکشن کمشنرکا ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن پرعوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت وریاست مضبوط ہوں گے۔لاہورکے 4 حلقوں اور ملتان کے 1 حلقے کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں ۔ چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پنجاب را سردار نے صاف شفاف غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like

Comments are closed.