جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

صدر کو کس بات کی جلدی؟ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ آج یاکل تک ہوجائیگا، شہباز شریف

the hurry

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ آج رات یا کل تک ہو جائے گا۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ صدرمملکت کو کس بات کی جلدی ہے جو خط لکھ دیا، خط لکھنے سے قبل صدر مملکت کو آئین پڑھ لینا چاہیے تھا، میرے پورے 8 دن ابھی باقی ہیں، صدر مملکت آئین پڑھیں۔یہ انہوں ن ے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک میں وزیراعظم ہوں، تین دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی تین دن میں فیصلہ کرے گی اور اگر پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ آج رات اتحادیوں سے مشاورت کروں گا، تمام اتحادیوں کو مشاورت کیلئے آج بلایا ہے۔ 16 ماہ کی حکومت مشکل ترین حکومت تھی، سابق حکومت نے معیشت کے ساتھ خارجہ تعلقات کوبھی نقصان پہنچایا، امریکہ کے ساتھ گزشتہ دورمیں تقریبا تعلقات ختم ہو چکے تھے، اب تعلقات بہتری کی طرف آئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.